• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ، سحری تقسیم کرنیوالی پولیس موبائل پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ )پولیس لائن سے مختلف پوسٹوں پر متعین پولیس اہلکاروں میں سحری کاکھاناتقسیم کرنے والی پولیس موبائل پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی، پولیس کی جوابی کارروائی پرملزمان تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار، مقدمہ درج ، تحقیقا ت شروع ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کی میس سے ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکاروں کے لیے مختلف ناکوں پرپولیس موبائل کے ذریعے کھانے لے جانے والی موبائل صبح تین بجے کے قریب باغ سکون پارک حدودتھانہ گومل یونیورسٹی سے گزررہی تھی ، اس اثناء میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس سےلانگری کانسٹیبل جمعہ خان زخمی ہوگیا جس کو فوری طورپر سول ہسپتال پہنچایاگیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئےفرارہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کے بعدعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اورملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ زخمی کانسٹیبل جمعہ خان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

تازہ ترین