• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی منصوبوں کیلئے فنڈ کے استعمال میں تیزی لائی جائے، وفاقی سیکرٹری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ منصوبوں کیلئے مختص فنڈ کے استعمال میں تیزی لائیں تاکہ منصوبے جلد مکمل ہو سکیں، وہ جمعہ کو وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں جاری آئی ٹی منصوبوں اور ان کے لئے مختص فنڈ کے استعمال پر بات چیت ہوئی ۔ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ وقت پر منصوبوں کی تکمیل کےلئے فنڈ کے استعمال میں تیزی لانا ضروری ہے۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کو پراجیکٹس پر جاری کام اور فنڈز کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ہری پور کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین