کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹائون میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ نمبر چار میں افطاری سے قبل لوگ خریداری کررہے تھے کہ اس دوران پولیس نے وہاں موجود ایک شخص کو پکڑ کر پولیس موبائل میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود افراد نے مزاحمت کی تو علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی، پولیس کے مطابق لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی اس دوران وہاں موجود تین افراد نیاز علی ، حسین اور جمروز زخمی ہوگئے ، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی مزید نفری پہنچی اور پولیس پارٹی کو حرات میں لے لیا، پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس افسر نے مطلوب ملزم کو پکڑنا چاہا تھا، عوام کے ہجوم نے پولیس کے کام میں مداخلت کی اور ملزم کو چھڑالیا۔