• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور نے ماضی میں اپنے موٹاپے کی وجہ بتادی

بھارتی اداکار ارجن کپور نے ماضی میں اپنے موٹاپے اور اس کی وجوہات سے متعلق کہانی بیان کردی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نے ایک شو کے دوران سنجے کپور اور ماہیپ کپور کے ساتھ بات چیت میں اپنے وزن کم کرنے کی کوشش کے بارے میں بتایا۔ 

انھوں نے اپنے ماضی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب میں 16 برس کا تھا تو میرا وزن 150 کلوگرام تک تھا۔ 

ارجن کا کہنا تھا کہ ان کا اتنا وزن انھیں استھما کی بیماری اور کے باعث ہونے والی انجری کے بعد بڑھا۔ 

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کے والدین میں طلاق ہوئی تو اس کے بعد وہ ذہنی سکون لینے کے لیے کھانا کھایا کرتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اسی طرح کی زندگی گزارتے ہوئے بڑے ہوئے اور پھر انھیں زیادہ کھانے کی عادت لگ گئی، اور وہ اپنے اس عادت سے خوب محظوظ بھی ہوتے تھے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت کی بات ہے کہ بھارت میں فاسٹ فوڈ کا کلچر عام ہوگیا تھا اور پھر آپ تو جانتے ہیں کہ فاسٹ فوڈ تو فاسٹ فوڈ ہے۔ 

ارجن کپور کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب کوئی انھیں جانے سے روک نہیں سکا تھا۔ 

تازہ ترین