• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سائنسدان نے کورونا کے ملک میں بڑھتے کیسز اور اموات کی بڑی وجہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کورونا وائرس میں اضافے کا انتباہ نظرانداز کیا، انڈین سارس جینیٹکس کنسورشیم نےکورونا میں شدت سے متعلق مارچ میں انتباہ کیا تھا۔

کورونا بڑھنے سے متعلق مودی کو براہ راست رپورٹ کرنے والے عہدیداروں کو بتایا گیا تھا جسے انہوں نے نظر انداز کیا اور ملک کی حالت یہاں تک پہنچی۔


 سائنٹیفک فورم میں شامل پانچ سائنسدانوں نے برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ انتباہ کےباوجودبھارتی حکومت نےسخت پابندیاں نافذ نہیں کیں، لاکھوں افراد بغیر ماسک پہنے مذہبی اجتماعات، سیاسی ریلیوں میں شریک ہوئے۔

 سائنسدان نے کہا کہ مودی کی زرعی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں کسانوں کا احتجاج جاری رہا۔

واضح رہے کہ بھارتی کورونا برطانیہ، سوئزرلینڈ، ایران سمیت 17ممالک میں پھیل چکا ہے۔

تازہ ترین