• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں یومیہ کورونا کیسز کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں مزید چار لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس  کی تصدیق  ہوگئی۔

اسپتالوں میں آکسیجن اور بستروں کی کمی کے باعث  آگرہ کے ایک اسپتال میں پولیس نے آکسیجن سیلنڈر خاتون سے ہٹا کر وی آئی پی کو دے دیا، جبکہ خاتون دو گھنٹے بعد چل بسی۔

بیٹے کی پولیس کے سامنے گڑگڑانے کی ویڈیو سامنے آگئی، گجرات کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا کے اٹھارہ مریض ہلاک ہوگئے۔

 بھوپال کے ایک شہری نے اپنے رکشے کو ایمبولینس بنالیا، نئی دلی کے مردہ خانے اور شمشان گھاٹ بھر گئے۔

 28 دن میں کورونا وائرس  سے باون صحافی بھی ہلاک ہوئے۔

ممبئی میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آج سے آغاز  ہوگیا، تھائی لینڈ کا طیارہ آکسیجن کنسنٹریٹرز لے کر دلی پہنچ گیا۔

دوسری جانب بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر آسٹریلوی حکوم نے اپنے شہریوں کی بھارت سے وطن واپسی پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے آسٹریلیا آنے والے شہریوں کو پانچ سال تک قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث امریکا سمیت کئی ممالک نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

اسی طرح آسٹریلیا نے بھی بھارت پر سفری پابندی عائد کردی۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص پچھلے 14 روز میں آسٹریلیا گیا ہو اسے خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

وزیر صحت گریگ ہنٹ نے پابندی کی خلاف ورزی سامنے آنے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ کرنا آسان کام نہیں تھا۔

تازہ ترین