• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندیاں ختم ہونے پر بار اور ریسٹورانز سٹاف بھرتی کرنے کی جدوجہد میں مصروف

لندن(پی اے ) بار اور ریسٹوراں کافی تعداد میں عملے کی بھرتی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہزاروں کارکنوں کے اس شعبے کو چھوڑجانے کے بعد ، کچھ بار اور ریسٹورانز مئی میں مکمل طور پر دوبارہ نہیں کھل پائیں گے۔اونرز کا کہنا ہے کہ انہیں صارفین سے زبردست مانگ کی توقع ہے ، لیکن عملے کی کمی کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ انہیں اپنےاوقات کو محدود کرنا ہوگا۔اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ گذشتہ سال برطانیہ میں مہمان نوازی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے دس میں سے ایک سے زیادہ کارکنوں نے صنعت چھوڑ دی۔ریکروٹمنٹ سائٹ کیٹریر ڈاٹ کام نے کہا کہ وبا اور بریگزٹ اس کے ذمہ دارہیں۔ کچھ متبادل ملازمت تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، لیکن ایک بڑی تعداد برطانیہ کو مکمل طور پر چھوڑگئی ہے۔ پچھلے 12 مہینوں کے دوران مہمان نوازی کے شعبہ میں بہت سے کارکنوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا تاہم بحالی کاروں کو اب جگہیں پُر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔سلیبرٹی شیف مائیکل کینز ان لوگوں میں سے ایک ہیں جن کو ملازمت پر رکھنا مشکل معلوم ہوتا ہے۔ وہ کارنیش کے ساحل پر دو ریستوران اور ایکس متھ میں ایک ہوٹل چلارہے ہیں۔ایکس متھ میں بیچ بار اور ریستوران بھی جلدکھلنے ولے ہیں۔ اس وقت وہ پورے گروپ میں 20 نئے عملے کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ، بغیر کسی سوال کے ، بھرتیاں ایک چیلنج ہیں۔تمام کاروبار انتہائی مصروف ہیں۔اگلے تین ، چار مہینوں تک ہمارا ہوٹل مکمل طور پر بک ہے ، لہذا ہم شدت سے کافی عملہ بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسٹر کینز نے کہا کہ بریگزٹ اور وبا کی وجہ سے یورپی کارکن یہاں سے چلے جانے اور واپس نہ آنے پر مجبور ہوگئے ، لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایک اور مسئلہ مزدوروں کی تعداد ہے جو ابھی فاضل قرار دیئے جانے کے بعدفرلوف پر ہیں۔جب وہ کام پر واپس آنے کے منتظر ہیں تو وہ آجروں کو تبدیل کرنے پر کم راضی ہوں گے۔ مسٹر کینز امید کر رہے ہیں کہ جب طلباء کالج اور یونیورسٹی سے الگ ہوجائیں گے اور موسم گرما کے کاموں کی تلاش شروع کریں گے تو ان کی خالی اسامیاں زیادہ آسانی سے پُر ہوجائیں گی۔ برطانیہ کے بہت سے مہمان نوازی والے مقامات توقع کر رہے ہیں کہ گرمی میں ڈیمانڈ میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا اور زیادہ تر برطانیہ کے مرکز چھٹی کے موسم پر توجہ مرکوز کریں گے۔ یوکے ہاسپٹلٹی کے چیف ایگزیکٹو کیٹ نکولس نے کہا کہ اس صورت حال کے نتیجے میں بھرتی ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی نسبت کچھ علاقوں جیسے لندن میں زیادہ شدت سے مسئلہ درپیش ہے ، اور اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ مقامات کو دوبارہ کھولنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑے۔ٹریڈ ایسوسی ایشن نے کہا کہ شیف کی آسامیوں کو پُر کرنا مشکل ترین ہے۔تاہم ریستورانز مالکان نے ہر شعبہ میں عملہ کی کمی ظاہر کی۔ ماہرریکروٹر ، کیٹریر ڈاٹ کام نے کہا کہ اس کی ویب سائٹ پر خالی آسامیوں کی تعداد میں پچھلے چند ہفتوں میں 85 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ، اب22000 اسامیوں کی تشہیر کی جارہی ہے۔تاہم اس نے قومی شماریاتی دفتر کے اعداد و شمار کی نشاندہی کی جس میں بتایا کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 355000 کم افراد مہمان نوازی کے شعبہ میں ملازمت کررہے ہیں۔وبا سے قبل ، ریسٹورانٹ اور ہوٹلوں سمیت اس سیکٹر میں تقریبا3.2 ملین افراد کام کر رہے تھے۔ کیٹریرر ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر نیل پیٹیسن نے کہا کہ متعدد ریستوران ، پب اور بار میں صارفین کی مانگ اور صارفین کے اعتماد میں اضافے کی وجہ سے کاروبار میں اچانک اضافہ ہوا ہے جو کہ مہمان نوازی کے شعبہ کے لئے بہت اچھی خبر ہے۔ تاہم ، بریگزٹ کے ساتھ مل کر وبا کے اثرات اس شعبے میں بھرتیوں کے لئے ایک اہم چیلنج بن گئے ہیں ۔ بریگزٹ سے قبل برطانیہ کی مہمان نوازی کی بیشتر افرادی قوت یورپی یونین کے بیرون ملک مقیم کارکنوں پر مشتمل تھی ، لیکن لاکھوں غیر ملکی کارکنان گذشتہ سال کے دوران برطانیہ چھوڑ چکے ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ وہ واپس آئیں گے یا نہیں۔

تازہ ترین