• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت نے والدہ نرگس کی برسی پر یادگار تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنی والدہ اور ماضی کی شہرت یافتہ ہیروئن نرگس کی چالیسویں برسی پیر کومنائی، اس موقع پر سنجو بابا اور انکی بہن پریا دت نے اپنے بچپن کی ایک ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈلرز پرشیئر کی جس میں دونوں بہن بھائی اپنی والدہ کے ساتھ موجود ہیں۔ 

سنجے دت نے اپنے انسٹا گرام پر جو  بلیک اینڈ وائٹ تصویر تصویر شیئر کی ہے اس میں اداکارہ نرگس مرحومہ کمسن سنجے کو اپنے گود میں لیے بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

اس موقع پر سنجے دت نے اس تصویر پر جو کیپشن تحریر کیا ہے اس میں لکھا کہ ماں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جب آپکی کمی محسوس نہ کی ہو۔


سنجے دت کی بہن پریا دت نے بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہن بھائی نظر آرہے ہیں۔ پریا نے کیپشن لکھا کہ ماں آپ سے بچھڑے چالیس برس ہوگئے ہماری محبت ہمیشہ آپکے لیے ہیں۔

تازہ ترین