• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار سمیت کار چور گینگ کے8ارکان گرفتار، 11گاڑیاں برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ پولیس نےکار چور گینگ کے 7 ارکان اور انکےساتھی سہولت کار پولیس اہلکار کوگرفتار کرکے 11 مسروقہ گاڑیاں برآمدکرلیں ۔ایس ایچ اوکینٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارچوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سات ارکان عبدالبصیر ، علی حیدر ، امیر نواز، محمد ایاز ، قائم حسن ، سجاد احمد ، محمد ارسلان اوران کے سہولت کارتھانہ سول لائن راولپنڈی کے سابق ڈی ایف سی رضی عباس کوگرفتارکرلیا۔ ملزموں کے قبضے سے 11چوری شدہ گاڑیاں ، لیپ ٹاپ ، ٹول کِٹ ، 12 موبائل فون ،جعلی نمبر پلیٹیں ، 75ہزار روپے اور دیگر آلات برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف شہروں سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد خیبرپختونخوالے جاتے تھے جہاں گاڑیوں کی ٹیمپرنگ اور جعلی کاغذات تیار کرتے،جعلی کاغذات تیار کرنے بعد ٹمپرڈ گاڑیاں دوبارہ راولپنڈی ، اسلام آباد لا کر سادہ لوح شہریوں کو آن لائن فروخت کرتے تھے۔ ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا ۔
تازہ ترین