• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کرپٹ ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کا ہوم ورک شروع

پنجاب میں 20 سال سروس والے کرپٹ اور نااہل ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کا ہوم ورک شروع کردیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے صوبائی محکموں کو مراسلہ لکھ کر ہدایت کی ہے کہ 10روز میں کرپٹ افسروں کی فہرستیں بھجوائی جائیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب سول سرونٹس ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ سروس رولز 2021ء کے تحت کارروائی ہوگی جن کی  سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹ مسلسل 3 بار اوسط یا خراب لکھی ہو، محکمانہ ترقی کمیٹی نے مسلسل دو بار اگلے گریڈ میں ترقی کااہل قرارنہ دیا ہو، کرپشن کے الزامات ثابت ہوچکے ہوں، کرپشن کی رقم بھی جمع کروادی ہو، نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کے ساتھ پلی بارگین کیا ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ افسروں و ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کے لیے صوبائی سطح پر 2 بورڈ قائم کردیے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی سربراہی میں قائم کیا گیا، بورڈ گریڈ 18 تک کے آفیسر کے خلاف کارروائی کرے گا۔

محکمہ صحت، تعلیم کے گریڈ 19 تک کے آفیسرز کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو سونپ دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں قائم بورڈ گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسروں کو جبری ریٹائرڈ کرنے کی منظوری دے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جبری برطرفی کا نوٹیفکیشن متعلقہ مجاز افسر جاری کرے گا۔

تازہ ترین