• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد؛ 4 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے ملزم کے بھائی کا بیان


فیصل آباد میں سنگدل باپ کی جانب سے چار بچوں کو مبینہ طور پر نہر میں پھینکنے کے واقعے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، ملزم محسن کے بھائی نے واقعے کی وجہ غربت یا بے روزگاری ہونے کی تردید کردی۔

احسن کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو مالی پریشانی نہیں تھی بلکہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

گرفتار ملزم محسن کے بھائی احسن نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نے بچوں کے عید کے کپڑے بھی خرید رکھے تھے۔

احسن کا کہنا ہے کہ مالی پریشانی نہیں تھی، زمین فروخت کی تھی رقم اسی کے پاس تھی، محسن بے روزگار نہیں تھا، اپنی بیٹی کے علاج کے لیےکام پر نہیں جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محسن اور اس کی بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہے تھے۔

چار دن قبل سنگدل باپ نے مبینہ طور پرچار بچوں کونہر میں پھینک دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ نہر میں بچوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین