ملتان(سٹاف رپورٹر)مظفر گڑھ کے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےایل ایل بی پارٹ سیکنڈ میں شریک ہونے کیلیے کنٹرولرا متحانات جامعہ زکریاکو عدالتی حکم نامہ دے دیا ،بتایا گیا ہے کہ جمشید دستی پر ایل ایل بی (تین سالہ پروگرام) پارٹ فرسٹ میں نقل کرنے اور جعلی امیدوار کے ذریعے پیپر دینے کا الزام تھا جس کی انکوائری مکمل ہوچکی ہے اور الزام ثابت ہوچکے ہیں، ان کو اپنا موقف دینے کےلئے یونیورسٹی تین بار طلب کرچکی ہے مگروہ پیش نہیں ہورہے تاہم انہوں نے عدالت سے ایل ایل بی پارٹ ٹو کا امتحان دینے کی اجازت لے لی ہے، گزشتہ رو زانہوں نےکورٹ کا فیصلہ کنٹرولر امتحانات کو دیا جس پر عید کے بعدفیصلہ کیا جائے گا۔