امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جمعۃ الوداع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جمعۃ الوداع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج گزشتہ کئی ہفتوں سے فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہے، جس کے حملوں سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ میں داخلے کے قدیم راستوں کو بھی بند کیا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اور قبلہ اول ہے، بیت المقدس سے اسلامی، ثقافتی اور تاریخی نقوش کو مٹایا جا رہا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عالمی ادارے اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف کارروائیوں سے باز رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔