• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن کے ووٹرز کو مایوس نہیں کریں گے، سعید غنی


سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 249 کے لوگوں کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں، بلدیہ ٹاؤن کے ووٹرز کو مایوس نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی جس میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب ہوئے ہیں۔ 

اس سے متعلق اپنے ایک بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے سندھ حکومت پر الزامات عائد کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ وہ نتائج مانیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو تسلیم کیا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا دوبارہ گنتی کے بعد پیپلز پارٹی جیت گئی تو وہ میرے گھر مٹھائیں لے کر آئیں گے۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل مٹھائی لانے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کریں گے مگر میں صبح ان کے گھر مٹھائی بھیج دوں گا۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی پانچویں نمبر پر آئی ہے اس کو دھاندلی کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حلقہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرکا تھا اور پی ٹی آئی پانچویں نمبر پر آئی ہے، حلقے کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو پیغام دے دیا۔

تازہ ترین