• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان، ثروت گیلانی، ثانیہ سعید و دیگر جلد بھارتی ٹی وی پر جلوہ گر ہونگے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان ومانوی فلم رئیس میں جلوے دکھانے کے بعد اب چار سال بعد بھارت کی چھوٹی اسکرین پر کام کرتی دکھائی دیں گی۔ بھارتی ٹی وی چینل زی انٹرٹینمنٹ نے اپنے نئے منصوبے کے لیے ماہرہ خان، ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، نمرہ بچہ، یاسرہ رضوی، عرفان کھوسٹ اور کنول کھوسٹ سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کرلیا۔زی انٹرٹینمنٹ نے اپنے تھیٹر منصوبے کے تحت داستان گوئی کی ایک سیریز میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے اور مذکورہ منصوبے میں بھارتی اداکار بھی داستان گوئی کرتے دکھائی دیں گے۔زی تھیٹرز کی سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق ماہرہ خان، ثانیہ سعید، یاسرہ رضوی اور ثروت گیلانی یار جولاہے نامی داستان گوئی کے ایک منصوبے میں کہانی پڑھتی دکھائی دیں گی۔یار جولائے میں ماہرہ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات معروف اردو اور ہندی لکھاریوں کے افسانے اور کہانی پڑھتی دکھائی دیں گی اور ماہرہ خان احمد ندیم قاسمی کے گڑیا نامی افسانے کو پڑھیں گی۔اسی حوالے سے دی کئنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یار جولائے کو 12 حصوں میں نشر کیا جائے گا اور اس سیریز کا پہلا حصہ عید الفطر کے موقع پر 15 مئی کو زی گروپ کے چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ماہرہ خان مذکورہ داستان گوئی کے پروگرام کے پہلے حصے میں افسانے کو پڑھتی دکھائی دیں گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ ماہرہ خان اسکرین پر کہانی کو پڑھتی دکھائی دیں گی، تاہم ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ جیسی اداکارائیں پہلے بھی داستان گوئی کرتی دکھائی دیں ہیں۔زی کے اس منصوبے میں سعادت حسن منٹو، گلزار، منشی پریم چند، عصمت چغتائی، امرتا پریتم ، قرت العین حیدر، بلونت سنگھ، اسد محمد خآن، غلام عباس، راجندر سنگھ بیدی اور انتظار حسین سمیت دیگر لکھاریوں کی کہانیاں پش کی جائیں گی۔ماہرہ خان کی کہانی پڑھنے والے حصے کی ہدایات پاکستانی ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے دی ہیں، جنہوں نے دیگر پاکستانی اداکاروں کی داستان گوئی کی ہدایات بھی دی ہیں۔

تازہ ترین