• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اداروں کی صورتحال واضح نہیں، کچرا کہاں ڈمپ ہورہا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ اور بعض دیگر سوک ایجنسیز کی جانب سے صورتحال واضح نہیں کہ وہ اپنے علاقوں کا کچرا کہاں ڈمپ کررہے ہیں ،اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈزبیر چنہ کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور ریاض گل نے کراچی کی تمام 19 سوک ایجنسیز کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا،اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈفیصل، جے پی ایم سی ہسپتال، سائٹ لمیٹڈ، پاکستان ریلوے ودیگرکے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں کہا گیا کہ شہر اس وقت تک صاف نہیں ہوسکتا جب تک تمام ادارے ایک پیج پر نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ روزانہ 9000 ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل ہورہا ہے جبکہ 4سے 5 ہزار ٹن کچرا جوکہ دیگر سوک ایجنسیز کے زیرانتظام ہے کہا ں جا رہا ہے، ہمارے پاس اطلاعات نہیں ہیں ،لہذا تمام ایجنسیز اپنے علاقوں میں کچرا اٹھانے اور انہیں مقررہ جگہ رکھنے کے بارے میں پلان مہیا کریں۔

تازہ ترین