• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی خلائی راکٹ کو تباہ کرنے کا ارادہ نہیں‘ امریکا

واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ چینی خلائی اسٹیشن سے جدا ہونے والے راکٹ کو تباہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین کے بے قابو راکٹ لانگ مارچ 5 بی کو مار گرانے کا منصوبہ زیر غور نہیں۔ امریکی حکام بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، لیکن اس پرعمل نہیں کیا جائے گا۔ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔ پنٹاگون کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کا ملبہ اتوار کے روز زمین پر گر سکتاہےجبکہ اس کے سمندر میں گرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ 5 بی راکٹ الگ ہو کر مدار سے باہر نکل چکا ہے۔ دوسری جانب سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کے سعودی عرب پر گرنے کے امکانات بہت کم ہیں ۔
تازہ ترین