• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ لاک ڈائون ‘ شہریوں نے خریداری تیز کردی

پشاور( وقائع نگار) پشاور شہر میں این سی او سی کے فیصلہ کی روشنی میں آٹھ مئی سے مجوزہ لاک ڈاون کے باعث جہاں بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ چکا ہے وہیں بڑی تعداد میں دور دراز علاقوں کے عوام بھی اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈوں پر گہما گہمی ہے عوام لاک ڈاون کے خوف کی وجہ سے ابھی سے آبائی گائوں روانہ ہو چکے ہیں تفصیلات کے مطابق آٹھ مئی سے مجوزہ لاک ڈاون میں ٹرانسپورٹ بندش کی وجہ سے پشاور میں مقیم دو دراز علاقوں کے عوام بھی اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے لگے جن میں بڑی تعداد طلبہ اور نوکر پیشہ افراد کی ہے ٹرانسپورٹ اڈوں پر رش بڑھ جانے کی وجہ سے کورونا ایس او پیز بھی نظر انداز ہونے لگے ۔
تازہ ترین