کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورونا کی وجہ سے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے بعد رواں سال جون میں کھیلا جانے ولا سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کھلاڑیوں اور کھیل کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو متاثر ہونے کے بچانے کے لئے کیا گیا۔ ایونٹ کو اگلے سال اپریل میں کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،کورونا کی وجہ سے پچھلے سال بھی اذلان شاہ ہاکی ایونٹ کا انعقاد نہیں کیا جاسکا تھا۔