• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اب اداروں اور عوام کیلئے ایک لائبلیٹی بن چکی، مصدق ملک


کراچی (ٹی وی رپورٹ) شہبازشریف کو کیوں روکا جارہا ہے آخر حکومت کو کیا خطرہ ہے اگر شہباز شریف باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے ؟یہ سوالات تھے جیوکے پروگرام آپس کی بات کا آغاز کرتے ہوئے میزبان منیب فاروق کے جن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو روکے جانے کی وجہ کیا ہے پہلے بازگشت تھی افواہیں تھیں کہ شہباز شریف کے اندر یہ اسکل موجود ہے کہ وہ اپنے معاملات کو بہتر طریقے سے سوئچ اپ کرسکتے ہیں ۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مصدق ملک کہا کہ حکومت جو ہے وہ اب اداروں اور عوام کے لئے ایک لائبلیٹی بن چکی،ان کا رہنما ن لیگ محمد زبیر کی اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہونے والے بیان پر کہنا تھا کہ میری محمد زبیر سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں کہنا چاہ رہا تھا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے لیکن اگر کسی بھی وقت ایسی کوئی چیز ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں جس کی آئین اور قانون اجازت نہیں دیتا تو صرف اس کی نشاندہی ہم کرتے رہیں گے لیکن ہماری کسی بھی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا میں نے محمد زبیر کا پورا کوئی انٹرویو تو نہیں دیکھا تاہم میری ان سے مکمل گفتگو نہ ہوسکی۔تاہم یہ بات اب واضح ہوگئی ہے کہ موجودہ حکومت جو ہے وہ اب اداروں اور عوام کے لئے ایک لائبلیٹی بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ اب آپ کو ہر کوریڈور سے ایک ہی آواز سننے کو ملے گی کہ ان کا بوجھ ہم کیسے اٹھائیں ۔ جب ایک حکومت لائبلیٹی بن جائے اور کوئی راستہ بھی نہ دکھائے آپ کو اور آپ کہتے رہیں میں مرجاؤں مگر اس کو نہیں چھوڑوں گا یہ تو کوئی راستہ نہیں ہوا ۔

تازہ ترین