• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عام طور پر شہریوں اور خاص طور پر دیہات میں لوگوں کو اچانک حادثات پیش آتےہیں، جس میں کام کرتے ہوئے گہرے زخم کا لگ جانا، اُلٹیاں ہو جانا، بخار کی وجہ سے دماغ کی رگ پھٹ جانا، ہڈی ٹوٹ جانا، ہارٹ اٹیک ہو جانا، آنکھوں میں چوٹ لگ جانا، شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو جانا اور خاص طور پر خواتین کا جل جانا جیسے واقعات روزمرہ کا معمول ہیں۔ کئی مقامات پر خاص طور پر دیہاتوں سے اسپتال دور ہوتے ہیں اور سواری کا انتظام بھی نہیںہوتا جس کی وجہ سے مریض دیر سے اسپتال پہنچتے ہیں اور ان کی حالت خراب ہوجاتی ہے جبکہ بعض مریض اسپتال پہنچنے سے پہلےہی چل بستے ہیں۔ ٹریفک کے قوانین کی ناواقفیت کی وجہ سے بھی خطرناک حادثات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں جن سے سے کئی افراد معذورجبکہ کئی حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی خاندان اُجڑ جاتے ہیں۔حکومت سے درخواست ہے کہ فرسٹ ایڈ کے بارے میں معلومات کو میٹرک کی سطح تک نصاب میں اور ٹریفک قوانین کو پرائمری یا مڈل کی سطح تک نصاب میں شامل کیا جائے۔
( اطہرانصاری۔گلشن اقبال)
تازہ ترین