• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کمپنی نے ریکوڈک میں معدنی ذخائرکی تلاش کیلئے درخواست کردی

نجی کمپنی نے ریکوڈک میں معدنی ذخائرکی تلاش کیلئے درخواست کردی 


کوئٹہ(جنگ نیوز)بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کو ایک نجی کنسورشیم کمپنی کی جانب سے صوبے کے ضلع چاغی کے علاقوں تنجیل اور ریکوڈک کے ذخائر کی ترقی کے حوالے سے ایک پیشکش موصول ہوئی ہے۔ بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کو نیشنل ریسورسز لمیٹڈ ( این آر ایل) نے تنجیل اورریکوڈک کے ذخائرکی ترقی کےحوالےسے تجویز دی ہے،نجی کنسورشیم کمپنی این آر ایل میں 6 مختلف نجی صنعتی کمپنیاں شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بلوچستان منرل بورڈ کو نجی کمپنی این آر ایل کے سی ای او شمس الدین کی تجویز کے نمایاں نکات کےحوالےسے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کا ملک کی ترقی اور معیشت میں بہت اہم کردار ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،این آر ایل کےاس اقدام سےخطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔کمپنی نے علاقے میں معدنی ذخائرکی تلاش کی اجازت کی درخواست کی ہے، جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری و چیئرمین بی ایم ای سی بورڈعبدالباسط نےاین آر ایل کی تجویز کو سراہا اور کہا کہ معاملے کا کمپنی کے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی جانب سےجائزہ لیاجائےگا، نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کی تنجیل اور ریکوڈک کی ترقی سےمتعلق تجویزکو قانون کے مطابق طے کیا جائے گا۔

تازہ ترین