• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ نیشنل پارک میں مفت داخلے پر پابندی،گندگی پر جرمانے کا بل تیار

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) مارگلہ نیشنل پارک میں جانے کیلئے فیس ادا کرنا ہوگی، کچرا پھیلانےپربھی جرمانہ ہوگا، پیرسوہاوہ روڈ پر چیک پوسٹ بنے گی ، اسلام آباد وائلڈ لائف منيجمنٹ بورڈنے قانون کا مسودہ تیار کر کے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو بھجوا دیا ہے جو منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ،جنگلی حيات کو قدرتی ماحول کی فراہمی يقينی بنانے کيلئے مارگلہ نیشنل پارک ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی تیار کرلیا گیا ہے،بل تیار کر کے وزارت کو بھجوا دیا ہے ، وزارت اس کا جائزہ لے رہی ہے ، اسلام آباد وائلڈ لائف منيجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رعنا سعید نے بتایا کہ ابھی پارک میں امن و امان وغیرہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مدد کیلئے کہا جاتا ہے ، قانون کی منظوری کے بعد ہمیں اختیار مل جائے گا، انتظاميہ کا کہنا ہے کہ غیرذمہ دار افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ايڈمنسٹريشن کے ساتھ مل کریہ طے کیا گیا ہے کہ مارگلہ میں گارڈز اور پولیس بھی تعینات کی جائے گی جبکہ مجسٹریٹس بھی تعینات کرنے پر غور ہورہا ہے تاکہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری جرمانہ عائد کیا جاسکے،دو ماہ، دو ماہ دفعہ 144لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ لوگوں کو گندگی وغیرہ پھیلانے سے روکا جاسکے، نيشنل پارک کی حدود ميں باربی کیو پارٹيز پر پہلے ہی پابندی لگائی جا چکی ہے،قدرتی حسن کو بچانے کے لئے انتظامیہ مارگلہ کے پہاڑوں میں تعمیراتی سرگرمياں بھی ختم کرانے کا ارادہ رکھتی۔
تازہ ترین