• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عُمر گل کی اپنی ننھی پری ’زینب‘ کے ساتھ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

عُمر گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی زینب کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔


تصویر میں عُمر گل کی ننھی پری نے گلابی رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر باپ اور بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عُمر گل اور اُن کی بیٹی کی تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ عمر گل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلی بیٹی ریحاب کی پیدائش 2012 میں جبکہ بیٹے عیسیٰ کی پیدائش 2015 میں ہوئی۔

عمر گل کے ہاں تیسری بیٹی حال ہی میں ہوئی تھی جس کا نام انہون نے زینب عمر رکھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید