• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی کو رمضان کی برکتیں یاد آنے لگیں

نامور اداکار عدنان صدیقی کو رمضان کی برکتوں اور رونقوں کی یاد ستانے لگی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں مداحوں سے سوال کیا کہ کیا صرف وہی ہیں جسے رمضان میں قائم جوش و خروش کی یاد ستا رہی ہے۔

اداکار نے لکھا کہ افطار سے پہلے کا وہ جوش و خروش، سحری ختم ہونے سے کچھ لمحات قبل تیزی سے کھانا، اور بھوک سے بچنے کیلئے زیادہ نیند لینا جیسی روٹین یاد آرہی ہے؟


 انہوں نے ہیش ٹیگ ’مِسنگ رمضان‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں رمضان کی رونقیں خوب یاد آرہی ہیں۔

تازہ ترین