• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں چل بسے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور فلم چک دے انڈیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رماکانت دیاما منگل کو 69 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم اتنا بتایا جارہا ہے کہ وہ کئی عرصے سے علیل تھے۔

رماکانت کے انتقال کی تصدیق ان کی ساتھی اداکارہ شوبھانگی نے بھی کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں رماکانت کو دوستوں کے ساتھ گاتے، ناچتے اور خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ رماکانت نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ ایک شفیق دوست اور بہترین انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کئی ماہ سے علیل تھے، مگر دل میں امید باقی تھی کہ وہ صحتیاب ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رماکانت دیاما فلموں اور ویب سیریز میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث بھی پہچانے جاتے تھے۔

وہ چک دے انڈیا، دھنک، برادرز اور کریو سمیت متعدد فلموں اور ویب شوز کا حصہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید