• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد پر جھریاں اور جھائیاں بالکل بھی نہ ہو ،جلد کی شادابی ہمیشہ بر قرار رہے۔ لیکن اس کے لیے جلد پر توجہ دینے اور خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

مگر آج کل سب کی زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ اپنے لیے کچھ کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا، یہی وجہ ہے کہ خواتین وقت سے پہلے بوڑھی لگنے لگتی ہیں۔ اس ہفتے ہم آپ کو بتا رہے ہیں فیس سیرم کے بارے میں جسے استعمال کرکے آپ بڑھتی عمر کے اثرات کم کر سکتی ہیں۔

فیس سیرم بنانے کا طریقہ

• آدھا کپ گاجر باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈال دیں، پھر اس میں 3چائے کےچمچے دہی شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب اس مکسچر کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر چھان لیں۔ اسے ایک پیالی میں نکال کر اس میں دو چمچے ایلو ویرا جیل شامل کرکے یک جا کریں، بعدازاں اس میں چوتھائی چائے کا چمچہ سیب کا سرکہ ملاکر کسی اسپرے کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں روزانہ رات کو منہ دھوکر سونے سے پہلے لگائیں۔ اس سے آپ کی جلد تر وتازہ ہوجائے گی اور جھائیاں ختم ہوجائیں گی۔

تازہ ترین