• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے نکاح کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے گِرے رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی نے اپنے لباس کے رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے ہاتھوں میں لگی مہندی اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

غنا علی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میرا نکاح ہوگیا ہے۔‘

اداکارہ کی تصویروں پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔

دوسری جانب اب تک غنا علی کی تصویروں کو 28 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین نے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا۔

ایسے میں سید عُبید صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک غنا علی کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین