• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی مصروف ترین شاہراہِ فیصل پر تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عوامی مرکز کے قریب تیز رفتار کار الٹنے کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار سوار 4 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی شناخت حارث، رافع، عین علی اور سبطین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تمام زخمیوں کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین