• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک فنگس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا، سعودی وزارت صحت

سعودی وزارتِ صحت نے ملک میں بلیک فنگس کے مریض کی موجودگی کی تردید کی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق بلیک فنگس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا ہے جبکہ بلیک فنگس لگنے کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ میں استحکام نظر آرہا ہے، 24گھنٹوں میں کورونا کے 1067 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان سعودی وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ 40 ہزار 914 ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق 24گھنٹوں میں 12 مریض انتقال کرگئے، تعداد 7ہزار 249 ہوگئی۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 895 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد تعداد 4 لاکھ 24 ہزار690 ہوگئی ہے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا ایکٹیو کیسز 8 ہزار 975 ہیں، 1344 کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین