• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ضوابط کے حکم نامے میں 26 مئی تک توسیع

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے کورونا ضوابط ( ایس او پیز) کے حکم نامے میں 26 مئی تک توسیع کردی ۔

سی اے اے نے بین الاقوامی فلائٹس ، مسافروں اور چارٹرڈ پروازوں سے متعلق ایس او پیز کے حکم نامے میں توسیع کی ہے۔

سی اے اے نے سفری ہدایات نامے اور ملکوں کی کیٹگریز سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانےکی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔

سی اے اے کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ملکوں کے شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار ہے ۔

اس فہرست میں بھارت ، ایران ، بنگلاد یش، جنوبی افریقا، ہالینڈ، انڈونیشیا سمیت 38 ممالک شامل ہیں ،جو پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین