• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اسمبلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور


خیبرپختونخوا اسمبلی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر پیش کی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین میں مستقل بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں 240 فلسطینیوں کو بےدردی سےشہید کیا۔

بربریت کی انتہا کرتے ہوئے رمضان المبارک میں معصوم بچوں اورخواتین کو نشانہ بنایا گیا اور اسرائیلی حملے کے باعث فلسطین میں انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین میں مستقل بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے۔

صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب تک ہم زندہ ہے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی، عنایت اللّٰہ اور نثار محمد نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائل کے مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں، مسلم دنیا کے حکمران القدس اور فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

تازہ ترین