• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پیپلزپارٹی کی بدسلوکی کی انتہا ہوچکی ہے، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں 14 سال میں ایک قطرہ پانی نہیں دیا گیا، سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلزپارٹی کی بدسلوک کی انتہا ہوچکی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے  پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کراچی کچرا کنڈی بن گیا، شہر میں افرا تفری ہے، لوگ مر رہے ہیں لیکن بلاول بھٹو یا کسی اور حکمران کو غصہ نہیں آتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کمزور حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے چل رہی ہے، سندھ میں آج تک کتے کے کاٹنے کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی کا ظلم رکنے کا نام نہیں لے رہا، بڑھتا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سال پہلے عمران خان کے بڑے بڑے دعوے سنے تھے،ملک میں سب سے زیادہ کرپشن آج ہورہی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نیب بھی صوبائی حکومت کے سامنے اپنا خط واپس لے لیتا ہے۔

تازہ ترین