خیبرپختونخوا میں لیبر، کنزیومر اور انسداد بدعنوانی عدالتوں کے 11 ججوں کا تبادلہ کردیا گیا، ڈسٹرکٹ سیشن جج شفیق تنولی، عبدالغفور، محمد اقبال، احسان اللہ، زینب رحمٰن پشاور ہائی کورٹ جبکہ آصف خان کنزیومر کورٹ پشاور میں تعینات کئے گئے ہیں۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے لیبر، کنزیومر اور انسداد بدعنوانی عدالتوں کے گیارہ ججوں کے تبادلے کا اعلامیہ جاری کردیا ، اعلامیہ کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ڈی آئی خان شفیق احمد تنولی کو پشاور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف خان کنزیومر کورٹ پشاور تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جج محمد فرحت اللہ پریزائیڈنگ آفسر لیبر کورٹ ڈی آئی خان، جج محمد اقبال کو پشاور ہائیکورٹ، جج لیاقت علی کنزیومر کورٹ نوشہرہ، لیبر کورٹ ہری پور مس زینب رحمٰن کا تبادلہ پشاور جبکہ سمیرا ولی پریزائیڈنگ آفسر لیبر کورٹ ہری پوراور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس فریال ضیاء مفتی کنزیومرکورٹ مانسہرہ تعینات کی گئی ہیں۔