• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پانی کی کمی کے معاملے پر اجلاس آج طلب کرلیا


وزیراعظم عمران خان  نے پانی کی کمی کے معاملے پر اجلاس آج طلب کرلیا، صوبہ سندھ کی شکایات پر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) حکام  کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں چیئرمین ارسا اور ممبر سندھ ارسا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پانی کی کمی اور صوبوں کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، ارسا اور وزارت آبی وسائل پانی کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین