• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ویلفیئر ادارہ پاکستان میں مفت بینائی آپریشنز کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچانے کیلئے پُرعزم

پاکستان میں کام کرنے والے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں ضرورت مند افراد کی بینائی کی بحالی کیلئے اڈھائی لاکھ آپریشن کرچکا ہے جبکہ آئندہ چند برسوں میں اس تعداد کو پانچ لاکھ تک پہنچایا جائے گا۔

ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے لندن میں فنڈ ریزنگ ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سلوگن ہے کہ روشنی سب کےلیے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہمارے آنکھوں کے تین اسپتال ہیں، مزنگ روڈ لاہور، اٹک اور مانسہرہ میں کامیاب اسپتال چل رہے ہیں۔ جلد دو نئے اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں جمع ہونے والے عطیات کے ذریعے کالا موتیا میں مبتلا مریضوں کےلیے نیا وارڈ تعمیر ہوگا جہاں کالا موتیا کے سیکڑوں مریضوں کے مفت آپریشن ہونگے۔

انکا کہنا تھا کہ آنکھوں کے مریضوں کے لیے جدید مشینوں کی خریداری اور دور دراز دیہی علاقوں جہاں اسپتال اور ڈاکٹر موجود نہیں وہاں آنکھوں کا مفت علاج اور سفید موتیا کے آپریشن ہونگے۔

مینجنگ ڈائریکٹر صدف جاوید نے کہا کہ عطیات سے سفید موتیا کے آپریشن، آئی کیمپس کا قیام، سرجیکل آلات کی خریداری، قرآن مجید کے حافظ تیار کیے، 22 ہزار پانی کے منصوبے مکمل کیے، سات ہزار یتیم بچوں اور 17 ہزار سے زائد حافظ بچوں کو اسپانسر کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ غزہ میں مصر، ادرن، اقوام متحدہ کے بڑے اداروں کے ساتھ منصوبے مکمل کیے، ہم اپنے کاموں کے بارے میں عطیات دینے والوں کو مکمل آگاہی فراہم کریں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید