کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر پٹرولیم اور چیئرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیاء الدین اسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر بانوے برس تھی۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی روز سے ضیاء الدین ہسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ سر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد کی بڑی صاحبزادی اورایک معروف گائناکالوجسٹ تھیں۔ 1952 میں انہوں نے ناظم آباد میں پہلے ضیاء الدین ہسپتال کی بنیاد رکھی ۔ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ان کے گھر F-120 بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین لنک روڈ پر واقع ضیاء الدین یونیورسٹی کی جامع مسجد سے متصل ہوگی۔ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کا جنازہ جمعے کو دوپہر 12 بجے ان کی رہائش گاہ ایف 120 بلاک ایف نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ ضیاء الدین یونیورسٹی لنک روڈ کیمپس میں واقع ضیاء جامع مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں ہوگی۔