• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتبہ پائلٹس لائسنس، ایف آئی اے تحقیقات میں بڑی پیشرفت

کراچی (این این آئی) مشتبہ پائلٹس لائسنس اجرا کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوگئی، کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک پائلٹ اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے دوافسران گرفتار کرلیے۔ 

مقدمے میں درج پائلٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمے میں گرفتارملزمان کے ساتھ ساتھ 29 افراد کو نامزد کیا ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان میں پائلٹ ملک عابد حسین، سینئر جوائنٹ لائسنسنگ برانچ ڈائریکٹر فیصل انصاری شامل ہیں۔

گرفتار تیسرا ملزم سی اے اے لائسنسنگ برانچ کا سینئر سپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس ہے۔

تازہ ترین