• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قدرت ہمیشہ اپنی گزر گاہیں واپس لینا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ہی نہیں ان کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

میئر کراچی نے موسمی پیشگوئی کے نظام پر سوال اٹھایا اور کہا کہ محکمۂ موسمیات نے 19 اگست کو بارش کی شدت میں کمی کا بتایا مگر اس کے بالکل الٹ ہوا۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 90 برسوں کے دوران اگست کے مہینے میں اتنی بارش کبھی نہیں ہوئی، جتنی اس بار ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید