• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی سے بحرین کے وزیرِ داخلہ کا رابطہ

وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ہوئی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔

یہ بات انہوں نے بحرین کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللّٰہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللّٰہ نے ان سے پاکستان میں بارش اور سیلاب سے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

بحرینی وزیرِ داخلہ نے محسن نقوی سے گفتگو میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللّٰہ نے مزید کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔

محسن نقوی نے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے انتہائی متاثرہ ملک ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب اور بارش سے ہونے والی تباہی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید