پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بالمقابل ساحر لودھی میں سے ساحر لودھی کا انتخاب کرلیا۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے ایک ویب شو میں شرکت کی، دوران گفتگو میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ساحر لودھی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو آپ کس کا انتخاب کریں گی؟‘
میزبان کے سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’میرا انتخاب ساحر لودھی ہوں گے کیونکہ وہ ایک بہترین میزبان ہیں۔‘
ماہرہ خان کے جواب پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ ’آج تو آپ نے مجھ سے دُنیا کا سب سے بڑا جھوٹ بول دیا۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان کے لیے کوئی کٹیگری ہی نہیں ہے کیونکہ وہ میرے اچھے دوست اور میری محبت ہیں۔‘
واضح رہے کہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان ہندی فلم ’رئیس ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
ماہرہ خان اکثر شاہ رخ کی تعریف کرتی دکھائی دی ہیں اور بتاتی ہیں کہ شاہ رخ خان ان کے پہلے کرش ہیں۔