• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت پر حکومتی اعداد و شمار حفیظ شیخ کے وقت کے ہیں، سعید غنی


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نےکہا ہے کہ معیشت پر دیے گئے حکومتی اعداد و شمار سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے وقت کے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ کوئی ماہر، کوئی ایجنسی یہ نہیں کہہ رہی کہ معیشت ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں مسائل ہیں اور انہیں حل ہونا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بہت کام کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین