’پاک ویک‘ ویکسین کی تیاری کیلئے کین سائنو کی خام ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
سربراہ این آئی ایچ میجرجنرل عامر اکرام کا کہنا ہے کہ کین سائینو کی خام ویکسین کی ایک اور کھیپ پہنچ گئی 9 لاکھ خوراکوں کی دوسری کھیپ رات کو پہنچی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خام ویکیسن سے ’پاک ویک ویکسین‘ کی تیاری شروع کردی ہے۔
عامر اکرام نے کہا کہ رواں ماہ ’پاک ویک ویکسین‘ کی نو لاکھ خوراکیں تیار کی جا ئیں گی، جولائی میں پاک ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز کی تیار ی متوقع ہے۔