• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا


جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں 2 افراد نے مبینہ طور پر ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں 2 افراد نے مبینہ طور پر فدا حسین نامی شخص پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب سے متاثرہ شخص کے جسم کا 40 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ شخص کو نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں پہلے بھی جھگڑا اور تلخ کلامی ہوچکی ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ خان گڑھ میں درج کیا جا رہا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین