پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈہرکی میں ٹرین حادثے کے مقام پر پاک فوج کی امداد اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، فوج کی خصوصی انجینئر ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو راولپنڈی سے روانہ کر دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور رینجرز کے دستے حادثے کے مقام پر پہنچے اور امدادی کام انجام دیا، پنوں عاقل سے ایمبولینسوں کے ساتھ فوجی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس بھی پہنچ گئے۔
پاک فوج کی جانب سے انجینئرنگ وسائل ضروری امداد اور بچاؤ کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں، ہنگامی انخلا کے لیے ملتان سے 2 ہیلی کاپٹر روانہ کیے جارہے ہیں۔