• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی ، زارا نور اور حرا مانی نے بھی عاصم اظہر کیلئے آواز اٹھادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے تنازع میں عاصم اظہر کی حمایت کردی۔

معروف اداکاراؤں کی جانب سے عاصم اظہر کیلئے خصوصی انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کے مداح قیاس کررہے ہیں کہ فنکارائیں اپنے اس عمل سے عاصم اظہر کی حمایت کررہی ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے عاصم اظہر کے ساتھ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا خوبصورت دن تھے، عاصم اظہر آپ کو کچھ یاد آیا۔‘

اداکارہ زارا نور عباس نے دل والی ایموجی کے ساتھ اپنی شادی کی ایک فریم فوٹو کی تصویر شیئر کی جس میں عاصم اظہر نے دونوں کو گلے لگایا ہوا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے بھی ایسی ہی ایک ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل بناتے ہوئے ان کی حمایت کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اب تقریباً دیڑھ برس بعد دونوں میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔

تازہ ترین