نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ شروع ہو گیا، پہلے دن دو گروپس میں ٹریننگ کی گئی۔
مختلف فارمیٹ میں ملک میں نمائندگی کرنے والے 26 کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیمپ شروع ہو گیا۔
کیمپ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی بھی شریک ہیں۔
ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے دو گروپس ریڈ اور وائٹ بال کی صورت میں ٹریننگ کی۔
کھلاڑیون کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کیمپ میں محمد یوسف، عمر رشید کے علاوہ قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کی مینجمنٹ بھی موجود ہے۔
ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے، جبکہ محمد یوسف نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو فائن ٹیوننگ کی ضرورت ہے۔
ٹیسٹ اسپنر نعما ن علی کہتے ہیں کہ کیمپ میں انہیں بہترین سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ صلاحیتیں نکھارنے کے لیے یہ کیمپ بہت ضروری ہے۔