• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: مٹن، بیف اور چکن سرکاری نرخوں سے زائد میں فروخت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں مٹن، بیف اور چکن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

راولپنڈی سے مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے مقرر ہے، جو 25 سو روپے کلو مل رہا ہے۔

جامع مسجد روڈ اور کچھ دیگر علاقوں میں مٹن 2500 سے 3000 روپے کلو میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔ 

بیف کی سرکاری قیمت 9 سو روپے کلو ہے، لیکن 16 سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ 

چکن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، زندہ مرغی 480 روپے کلو اور گوشت 750 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید