• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے تبادلے اب ای ٹرانسفر کے ذریعے ہوں گے، شہرام ترکئی

وزیر تعلیم برائے خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے پی میں اساتذہ کے تبادلے اب ای ٹرانسفر کے ذریعے ہوں گے۔

شہرام ترکئی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ  اب اساتذہ کو کسی کے پاس سفارش کے لیے نہیں جانا پڑے گا،  ای ٹرانسفر نظام سے شعبہ تعلیم میں بہتری آئے گی۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ بورڈ امتحانات سے متعلق تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سے اجلاس ہوا ہے، اسکولز میں کلاسز نہیں ہوں گی، اسکولز میں امتحان سے پہلے نویں، دسویں،11ویں، 12ویں کے طلبہ کی تیاری ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تمام طلبہ کو فرنیچر دیں گے، کوئی بھی بچہ فرنیچر کے بغیر نہیں ہوگا۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا  شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ اگلے تعلیمی سال میں سیکینڈ شفٹ نظام متعارف کرائیں گے۔

تازہ ترین