• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار زخمی، 3 گاڑیاں، 10 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،7موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہریوں کو دو گاڑیوں ، تین موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات سے محروم جبکہ مزاحمت پر ایک دکاندار کو چاقو کے وار کے زخمی کر دیا گیا۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے مشتاق کی دکان میں داخل ہو کر نقدی وموبائل چھین لیے مزاحمت پر اسے چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ نیوٹاؤن نے گھرکے تالے توڑکر35ہزارروپے چوری ، دوسرے واقعہ میں سکستھ روڈپر موبائل چھیننے، تیسرے واقعہ میں ساڑھے تین لاکھ روپے چوری ، چوتھے واقعہ میں کمرشل مارکیٹ میں کمرے سےموبائل چوری، پانچویں واقعہ میں پنڈورہ چونگی کے قریب گھرسے دوموبائل اورکمپیوٹرچوری، چھٹے واقعہ میں موبائل چوری، ساتویں واقعہ میں بیگ چھیننے، جس میں چالیس ہزارروپے،اورطلائی زیورات مالیتی چارلاکھ روپے تھے، آٹھویں واقعہ میں موبائل چھیننے، نویں واقعہ میں موبائل چوری ، دسویں واقعہ میں کمرشل مارکیٹ سےموبائل چوری ، گیارہویں واقعہ میں سکستھ روڈ سےموبائل چھیننے، بارہویں واقعہ میں اسلحہ کی نوک پرپانچ لاکھ 70ہزارروپے چھیننے، تھانہ صادق آبادنے گن پوائنٹ پرموبائل فون چھیننے، دوسرے واقعہ میں موٹرسائیکل نمبراے ای این 1223چھیننے،تیسرے واقعہ میں موبائل چھیننے،چوتھے واقعہ میں کمرے سے دوموبائل فون اور35ہزارروپے چوری، پانچویں واقعہ میں گھرسےموبائل چوری،چھٹے واقعہ میں کمرے سے موبائل اور10ہزارروپے چوری،ساتویں واقعہ میں کمرے سے دوموبائل چوری، تھانہ رتہ امرال نےموبائل چھیننے، تھانہ پیرودھائی نےموبائل چھیننے، دوسرے واقعہ میں گھرسے دوموبائل ،لیپ ٹاپ اور35ہزارروپے چوری ،تھانہ بنی نےموبائل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چھیننے، تھانہ کینٹ نے ایل ای ڈی چوری ،دوسرے واقعہ میں موبائل چھیننے،تھانہ نصیر آباد نے موبائل چوری، تھانہ ریس کورس نے اڑھائی تولے طلائی زیورچھیننے، دوسرے واقعہ میں پیز اشاپ کے کیشئر سے ساٹھ ہزارروپے اور دوسرےشخص سے اکیس سوروپے وموبائل چھیننے،خاتون سے دھوکہ دہی سے طلائی انگوٹھی اور چین ہتھیانے، تھانہ سول لائن نے موبائل چھیننے، تھانہ گوجرخان نےمیزائل موٹر چوری ، دریں اثناء اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن نے موبائل اور نقدی ، تھانہ شالیمار نے ملکی وغیرملکی کرنسی اور موبائل چھیننے، تھانہ بھارہ کہونےکار، تھانہ کراچی کمپنی نے کار،تھانہ آئی نائن نے موٹر سائیکل، تھانہ شہزاد ٹاون نے موٹر سائیکل، تھانہ سہالہ نے موٹرسائیکل چوری، تھانہ رمنا نے گھر سے نقدی وطلائی زیورات چوری،تھانہ کوہسار نے موبائل کے نام پر دو لاکھ روپے ہتھیانے ، علاوہ ازیں چار تھانوں نے چیک ڈس آنے کے مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین